. ایک یمنی قیدی نے گوانتانامو بے کی خصوصی امریکی جیل سے چودہ برس بعد کسی دوسرے ملک کی جیل میں منتقل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
امریکی وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق یمنی قیدی محمد علی عبداللہ بوزیر کو کسی تیسرے ملک منتقل کیے جانے کا اصولی فیصلہ کیا جا چکا ہے
لیکن اْس نے آخری وقت پر رہائی کی بجائے گوانتانامو بے کی جیل ہی میں رہنے کو ترجیح دی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ وہ قیدی کے انکار کے بارے میں کچھ کہنے سے قاصر ہے۔
عبداللہ بوزیر اْس فہرست میں شامل ہے، جسے امریکا کسی تیسرے ملک منتقل کرنا چاہتا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یمنی قیدی کو گوانتنامو جیل سے منتقل ہونے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔